نواز شریف کی جدوجہد آئین کی حکمرانی کیلئے ہے، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جدوجہد آئین کی حکمرانی کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے ریفرنس بنالیں ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کو ختم کرنے کیلئے ایک جماعت لائی گئی، کراچی میں قتل وغارت کا بازار گرم ہوگیا تھا، ایک سیٹ ہرانے کیلئے لائی گئی جماعت انکے گلے پڑ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے مزید کہا ہے کہ نوازشریف اداروں کی عدم مداخلت کی بات کرتے ہیں، ادارے سیاست میں مداخلت کرتے رہیں گے تو منفی اثرات سامنے آئیں گے، ن لیگ ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے۔

The post نواز شریف کی جدوجہد آئین کی حکمرانی کیلئے ہے، رانا ثنا اللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email