دنیا کی بہترین انٹرنیشنل لیگ “ابو ظہبی جوجسٹو پرو” پاکستان میں بھی ہوگی

پاکستان کے دنیا کی بہترین انٹرنیشنل لیگ “ابو ظہبی جوجسٹو پرو” پاکستان میں بھی ہوگی ، ابو ظہبی جو جسٹو پرو کی فرنچائز پاکستان کو بھی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس اور گریپلنگ کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ کا حصہ بن سکیں گے جبکہ ابوظہبی جوجسٹو پرو  کے 4 ریفریزپاکستانی ریفریز کو تربیت دینے کے  لیے پاکستان آئیں گے۔

فرنچائز ہولڈر عبدالعظیم کا کہنا تھا کہ لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی گلوبل رینکنگ بنے گی ، جبکہ پاکستان کھلاڑی بغیر فیس کے پاکستان میں ہی انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے ۔

فرنچائز ہولڈر عبدالعظیم کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی جوجسٹو پرو میں کھیلنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی عالمی لیول پر نمائندگی کرسکیں گے۔

واضح رہے ابو ظہبی کے شاہی خاندان کے شیخ بن زید  النہان “ابو ظہبی جوجسٹو پرو ” کے سربراہ ہیں ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ  ہی پاکستان نے آن لائن ورلڈ جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا تھا۔

The post دنیا کی بہترین انٹرنیشنل لیگ “ابو ظہبی جوجسٹو پرو” پاکستان میں بھی ہوگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email