تبدیلی سرکار کے ہر کام میں دونمبری کا عنصر پایا جاتا ہے ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے ہر کام میں دونمبری کا عنصر پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار عمران خان کی طرح بلین ٹری پروگرام کی جعلی تصویریں شیئر کرنے لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب اتنی دو نمبری اچھی نہیں ہوتی،میں شاہدرہ کی ووٹر ہوں،آپ کا شاہدرہ کسی اور سیارے میں ہے،جہاں یہ سب ہورہا ہے ، عمران خان نے جیسے درخت کے پی کے میں لگائے ایسے درخت عثمان بزدار شاہدرہ میں لگارہے ہیں ، شاہدرہ میں گندگی،کچرے،سیوریج کے پانی سے لوگوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار جعلی تصویریں شیئر کرکے شاہدرہ کو لاہور کی جنت بناکر پیش کررہے ہیں ، سرسبز شاداب پنجاب مہم کے دوران حکومت کے لگائے 57فیصد پودے پانی نہ ملنے اور دیکھ بھال نہ ہونے سے مر چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کاش عثمان بزدار اصلی مرے ، مرجھائے اور گلے سڑے پودوں کی تصویریں شیئر کرتے ، جعلی طریقے سے بنی حکومت کے کام بھی جعلی اور فوٹوسیشن پر مبنی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر مانگ رہی ہے ، عمران خان اور عثمان بزدار قوم کا پیٹ درختوں کے پتوں سے بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران صاحب قوم نے درختوں کے پتے نہیں روٹی کھاکر پیٹ بھرنا ہے لیکن آپ لوگ قوم کے منہ سے بچے ہوئے نوالے بھی چھیننے میں لگے ہیں۔

The post تبدیلی سرکار کے ہر کام میں دونمبری کا عنصر پایا جاتا ہے ، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email