اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جعلی بھرتیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جعلی بھرتیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے گروہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کا ملازم اکرم جلبانی بھی شامل ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام تعطیل کی وجہ سے بورڈ بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بورڈ پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ہے، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی درخواست پر ہی پولیس نے کارروائی کی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اخبار میں جعلی اشتہار شائع کیا گیا ہے، جعلی اشتہار کے خلاف درخواست دینے پر ہی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پولیس کی اس کارروائی کو سراہتا ہے۔

The post اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جعلی بھرتیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email