گھر کے مالک کو پراسرار گڑیا کا خوفناک پیغام، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

امریکہ میں ایک گھر کے نئے مالک کو اس گھر میں قید گڑیا کی جانب سے ایک پیغام دیا ہے جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے رہائشی اسکول ٹیچر نے حال ہی میں مکمل جائزے کے بعد ایک گھر خریدا جس کے بعد پراسرار طور پر ایک گڑیا نے انہیں پیغام دیا ہے۔

لیور پول سے تعلق رکھنے والے ایک پرائمری اسکول ٹیچر جوناتھن لیوس کو اس کے دوستوں نے نیا اور پراسرار گھر فوری طور پر خالی کرکے اسے فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔

آسیب زدہ گھر ہونے کے باوجود32سالہ جوناتھن لیوس نے حالات سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جوناتھن لیوس اپنے نئے گھر کے اندر دیوار کے پیچھے ریڑھ کی ہڈی کی نوک پکڑے ہوئے ایک گڑیا کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گھر میں شفٹ ہونے والے مالک کے مطابق وہ گھر میں جیسے ہی داخل ہوا تو ایک دیوار کے اندر بجلی کا تار جاتا دکھائی دیا۔

اسکول ٹیچر نے اس دیوار کو ہٹھوڑی سے چوٹ لگائی تو اس میں سوراخ ہوگیا جس میں جھانک کر دیکھا تو ایک روشنی چمکی اور وہاں ایک چھوٹی سی گڑیا بیٹھی تھی۔

جوناتھن نے ہمت کرکے اس کو اٹھایا تو دیکھا کہ اس گڑیا نے پن اسٹرپ ڈریس پہنا ہوا تھا اور اس نے ہاتھ میں ایک کاغذ کا ٹکڑا خط کی شکل میں پکڑا ہوا تھا۔

اس خط میں تحریر تھا کہ پیارے قاری اور نئے گھر کے مالک مجھے آزاد کرنے کے لئے آپ کا شکریہ! میرا نام ایملی ہے، میرے اصل مالکان 1961 میں اس گھر میں رہتے تھے اور میں انہیں پسند نہیں کرتی تھی اس لیے انہیں جانا پڑا۔ خط میں مزید لکھا تھا کہ امید ہے کہ آپ یہاں اچھی طرح رہیں گے۔

The post گھر کے مالک کو پراسرار گڑیا کا خوفناک پیغام، کمزور دل افراد نہ دیکھیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email