کراچی کی عوام کو پی پی حکمرانی سے نجات دلانا ہمارا ہدف ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام کو پی پی حکمرانی سے نجات دلانا ہمارا ہدف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے قانون کو اندھا اورعدلیہ کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پی پی نے پورے شہر میں ناجائز تجاوزات قائم کیے ہوئے ہیں، غیر قانونی تعمیرات اور قبضے کمیشن پی پی کا پسندیدہ مشغلہ ہے، پی پی کی طرزِ حکمرانی میں شہر قائد گندگی اور غلاظت کا  گڑھ بن چکا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس گزشتہ روز 4 سالہ حمزہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لیں، بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق ہماری درخواست زیر سماعت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا ہے کہ کراچی کی عوام چیف جسٹس کی عدالت میں انصاف کے منتظر ہیں، کراچی کی عوام کو پی پی حکمرانی سے نجات دلانا ہمارا ہدف ہے۔

The post کراچی کی عوام کو پی پی حکمرانی سے نجات دلانا ہمارا ہدف ہے، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email