خیبرپختونخوا میں بھی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

دیگرصوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

 محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمارکے مطابق  ضلع چترال  73 فیصد شہریوں کی ویکسنیشن کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہری پور،چارسدہ ،ایبٹ آباد اور کرم میں 50 فیصد سے زائد شہریوں کو ڈوز لگ چکی ہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں سب سے کم ویکسی نیشن  ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ باجوڑ ،خیبر اور ڈی آئی خان میں 20 فیصد سے بھی کم شہریوں کو ویکسین لگی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یہ واضح کردیا ہے کہ  ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی، ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پربھی پابندی ہوگی  اسکے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو پارک، جم جانے ، ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

The post خیبرپختونخوا میں بھی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email