وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اے ڈی پی نے سماجی تحفظ، ادارہ جاتی اصلاحات سے معاشی گروتھ، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور مینو فیکچررنگ شعبے کی کارگردگی میں نمایاں بہتری کی تصدیق کی ہے۔
اے ڈی پی نے کورونا وائرس کے حملوں کے دوران پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔ہماری اپوزیشن اوائل میں ہی پورا ملک بند کرنے کا کہتی رہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی داروں،معیشیت کا پہپہ چلتا رکھنے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی زندگیوں اور روزگار کو محفوظ بنایا https://t.co/YpQ1A0jk5B
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 22, 2021
فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اے ڈی پی نے کورونا وائرس کے حملوں کے دوران پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہماری اپوزیشن اوائل میں ہی پورا ملک بند کرنے کا کہتی رہی لیکن وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی داروں، معیشیت کا پہپہ چلتا رکھنے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی زندگیوں اور روزگار کو محفوظ بنایا۔
The post پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی پیشنگوئی خوش آئند ہے، فرخ حبیب appeared first on .