کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کے بارے میں سماعت ہوئی ہے، سندھ حکومت کے موقف پر افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے 11 سو ارب میں سندھ حکومت نے ساڑے چار سو ارب خرچ کرنے تھے، وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے نالوں سے 11 ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا گیا، 54 کلومیٹر کی آر سی سی وال بننی ہے، 48 کلومیٹر روڈ بنایا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نالوں کے ارد گرد بحالی کے کام میں نقصانات پر این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو رقم ادا کر دی ہے، 11 سو ارب میں وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے، کراچی کے تین بڑے نالے محمودآباد نالا، گجر نالا کورنگی نالے کی صفائی مکمل ہوچکی ہے۔

The post کراچی میں وفاقی حکومت کے منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email