انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے معاملہ پر مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے معاملہ پر مشترکہ اجلاس بلانے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے معاملہ پر مشترکہ اجلاس بلانے کا  فیصلہ کیا گیا جہاں سپیکر کی درخواست پر وزیراعظم نے اپوزیشن سے مل کر پارلیمانی کمیٹی بنانے پر حامی بھری دی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کے بعد اب حکومت مشترکہ اجلاس نہیں بلائے گی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم سے متعلق اہم بلز حکومت مشترکہ اجلاس میں پاس کروانا چاہتے تھے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دبائوں کے باعث اسپیکر اسد قیصر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جائے گا جہاں کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں ایوانوں کے ممبران شامل ہوں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر تمام پارلیمانی لیڈران کو خط لکھ کر جلد کمیٹی کیلئے ممبران کے نام لیں گے ۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوگی جہاں اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویز دیں گے۔

The post انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے معاملہ پر مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email