واٹس ایپ صارفین کیلئے انتہائی اہم خبر؛ کمپنی نے خبردار کردیا

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایک فیچر کو مکمل طور پر ختم کرنے اعلان کرتے ہوئے خبراد کردیا ہے۔

واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کی آسانیوں کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاہم اس بار ایسا نہیں ہوا ہے بلکہ واٹس ایپ نے ایک فیچر کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میسنجر روم شاٹ کٹ کو چیٹ شیئر سے ختم کردیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین جلد اس تبدیلی کو دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 2020میں فیس بک نے واٹس ایپ کے ذریعہ ویب پر میسنجر رومز کو مربوط  کیا تھا جس کے ذریعے مقررہ وقت کی حد کے بغیر 50 افراد تک کے گروپ ویڈیو کال کی اجازت تھی۔

The post واٹس ایپ صارفین کیلئے انتہائی اہم خبر؛ کمپنی نے خبردار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email