شہر اقتدار میں بھی ڈینگی وائرس بے قابو، 94 کیسز رپورٹ

دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ وفاقی دارلاحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں ڈینگی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہارچکے ہیں۔

اسکے علاوہ شہری علاقوں میں 27 جبکہ دیہی علاقوں میں 67 ڈینگی کے مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post شہر اقتدار میں بھی ڈینگی وائرس بے قابو، 94 کیسز رپورٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email