سید مودودی دور حاظر کے جدید اسلامی سکالر تھے، احمد سلمان بلوچ

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ سید مودودی دور حاظر کے جدید اسلامی سکالر تھے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے وفد کے ہمراہ یوم وفات سید ابو اعلی مودودی پر قبر پر حاضری دی، اور ان کے درجات کی بلندی ، ملکی سالمیت ، اسلامی معاشرے کے فروغ کے لئے دعا بھی مانگی۔

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے سید ابو اعلی مودودی کے یوم وفات پر کہا ہے کہ سید مودودی نے تاریکیوں کو چیر کر اسلامی فلسفہ حیات سے روشناس کرایا ہے۔

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ سید مودودی نے ملکی سیاست ، ثقافت ، سیاست پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں،ید مودودی نے اسلام کو مکمل ضابطہ حیات کے طور پر پیش کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ سید مودودی نے واضح طور پر اس بات پر توجہ دی کہ تبدیلی جو بھی آئے قانونی ، لوگوں کی مرضی سے آئے، سیید مودودی نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ خفیہ انداز میں آنے والی تبدیلی کبھی پائیدار نہیں ہوتی۔

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ سید مودودی نے قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے تفہیم القرآن شاندار انداز میں تیار کیا ہے۔

The post سید مودودی دور حاظر کے جدید اسلامی سکالر تھے، احمد سلمان بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email