انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر دکھ ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر دکھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں دورہ ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین کی مایوسی کو سمجھ سکتا ہوں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال کا دورہ پاکستان کا ہو گا۔

The post انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر دکھ ہوا، برطانوی ہائی کمشنر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email