پاکستانی طبلا پلیئرز رائن اور آئزک زار کی جانب سے سعودی عرب کو خراج تحسین پیش

پاکستانی طبلا پلیئرز رائن اور آئزک زار نے سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طبلا پلیئرز رائن اور آئزک زار نے سعودی عرب کا قومی ترانہ گا کر سب کو حیران کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رائن اور آئزک کے ہمراہ استاد رستم فتح علی خان، اور شاہ میر رستم فتح علی خان بھی شامل ہیں۔

زار برادرز نے کہا کہ قومی ترانے کو کنگ عبد العزیز اور سعودی عوام کے نام کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رائن اور آئزک زار کی جلد سعودی سفیر سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ترانے کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی ترانے کا میوزک استاد رستم فتح علی خان نے ترتیب دیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ قومی ترانے کی ویڈیو عصمہ ضیا نے ڈائریکٹ کی ہے۔

The post پاکستانی طبلا پلیئرز رائن اور آئزک زار کی جانب سے سعودی عرب کو خراج تحسین پیش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email