تھانہ صدر دیپال پور میں تعینات شیر دل بہادر کے ریٹائر ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام

تھانہ صدر دیپال پور میں تعینات شیر دل بہادر کے ریٹائر ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپال پور میں تعینات شیر دل بہادر سپوت اور خدمت انسانیت کا جذبہ رکھنے والے کانسٹیبل محمد مجید کی برسوں سے محکمے میں خدمات کے بعد ریٹائر ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر دل بہادر نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے مختلف تھانوں میں اپنی سروس کے چالیس سال گزارے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان اور تھانہ صدر دیپال پور کے تمام ملازمین نے شیر دل بہادر کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے لیے نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ انہیں ہار بھی پہنایا۔

کانسٹیبل محمد مجید نے محکمہ پولیس کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ حاصل کرنا بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر دل بطادر نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور تقریب میں کھانے اور مٹھائی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

The post تھانہ صدر دیپال پور میں تعینات شیر دل بہادر کے ریٹائر ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email