عام پاکستانی جان دے سکتا ہے لیکن اپنے وقار کا سودا نہیں کر سکتا، شہباز گل

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ عام پاکستانی جان دے سکتا ہے لیکن اپنے وقار کا سودا نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نہیں کھیلنا مت کھیلیں، ماضی کی طرح پاکستان اس بار کسی پریشر میں اپنے مفاد و وقار سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ ہونا چاہیے کہ عام پاکستانی جان تو دے سکتا ہے لیکن اپنے وقار کا سودا نہیں کرت سکتا۔

شہباز گل نے کہا کہ اس بار پاکستان کی کمان عمران خان کر رہا ہے جو صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ پاکستان زندہ باد۔

The post عام پاکستانی جان دے سکتا ہے لیکن اپنے وقار کا سودا نہیں کر سکتا، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email