مائیکل وان کی پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ  نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ انگلینڈ کے پاکستان میں میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے مثبت اشارے نہیں مل رہے۔

سابق کپتان انگلش کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچ منسوخ کرنے کی بجائے شفٹ کرنے چاہئیں۔

مائیکل وان نے کہا کہ پْرامید ہوں کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کے میچز منسوخ کرنے کے بجائے کھیلے جاسکتے ہیں۔

The post مائیکل وان کی پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email