گھٹیا الزام تراشی شخصیت سے زیادہ ملک کو بدنام کر رہی ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گھٹیا الزام تراشی شخصیت سے زیادہ ملک کو بدنام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین پر اگر کوئی اعتراض ہے تو اس کی شکایت کے لیے ایک قانونی فورم موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھٹیا الزام تراشی شخصیت سے زیادہ ملک کو بدنام کر رہی ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے وزراء ہوش کے ناخن لیں کم از کم اپنی نہیں تو ملک کی عزت کا تو خیال کریں۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرآپ سچے ہیں تو پھر سپریم کورٹ جائیں۔

The post گھٹیا الزام تراشی شخصیت سے زیادہ ملک کو بدنام کر رہی ہے، ناصر حسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email