نیوزی لینڈ ٹیم کا چلے جانا کوئی دکھ کی بات نہیں ہے ، فیاض الحسن چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا چلے جانا کوئی دکھ کی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنے ملک میں عالمی کرکٹ دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح جلد پاکستان عالمی کرکٹ کا گڑھ بن جائے گا ، پاکستان کرکٹ ٹیم اور اے ٹیم کے درمیان، لیجنڈ کرکٹرز کا میچ ہو یا اداکاروں کا کرکٹ چلتی رہنی چاہیے چاہے کسی بھی ٹیم کی ہو۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کا پر امن پاکستان عالمی ٹیموں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے ، پاکستان جلد دوسری ٹیموں کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر لانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

The post نیوزی لینڈ ٹیم کا چلے جانا کوئی دکھ کی بات نہیں ہے ، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email