ہم پر امن افغانستان کے خواہ ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم پر امن افغانستان کے خواہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی عوام کی منتخب حکومت ہو اور سب کے حقوق کا تحفظ ہو۔

فیصل کنڈی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ طارق خٹک نوشہرہ سے ناراض ہو کر جے یو آئی چلے گئے تھے، آج واپس پارٹی کے اندر شامل ہو رہے ہیں۔ ان کے ساتھ شجاع، طارق خٹک اور محمد علی شاہ نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بھی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا اور اس دوران شمولیتیں بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد بلاول بھٹو زرداری سندھ کا دورہ بھی کریں گے۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ مرکز میں تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے سڑکوں پر آنے پر تزبذب کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی اور پہلے ون ڈے سے کچھ لمحے قبل اپنا دورہ سیکیورٹی کی وجہ سے منسوخ کر دیا، یہ حکومت کی ڈپلومیسی کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت اپنے ملک میں سیکیورٹی مہیا نہیں کر سکتی تو وہ دیگر ممالک میں مداخلت بھی نہ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر امن افغانستان کے خواہ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی عوام کی منتخب حکومت ہو اور سب کے حقوق کا تحفظ ہو۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے اکٹھے ہونے کی دعوت دیتے ہیں، اپوزیشن مل کر پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لائے۔ پی ڈی ایم کی جماعتیں بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد میں شامل ہیں تو یہاں کیوں نہیں لانا چاہتے؟ اگر دیگر جماعتیں حکومت کے ساتھ شامل نہیں تو وہ ہمارے ساتھ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ میری جہانگیر ترین سے آفیشل کوئی رابطہ نہیں، شادی غمی میں ملاقات ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب ورکرز کی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہر سیاسی ورکر کو خوش آمدید کرتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ ہر ورکر کے حوالے سے الگ الگ کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے عہدوں کی بات کرنے والوں کے بارے میں کہا تھا کہ پارٹی میں واپس آئیں گے تو نئے سرے سے شمولیت ہو گی۔

The post ہم پر امن افغانستان کے خواہ ہیں، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email