شنیرا اکرم کا صارف کو کرارا جواب

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ ماہ وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی۔

ٹوئٹر پر وسیم اکرم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں بیٹی کا چہرہ نہیں نظر آرہا ہے۔

وسیم اکرم ںے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کِٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش تھی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔

سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر جہاں اُن کی اہلیہ شنیرا سمیت دیگر صارفین نے ملے جُلے ردّعمل دیے تو وہیں کچھ صارفین نے وسیم اکرم اور اُن کے اہلخانہ پر شدید تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ مجھے آپ کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

صارف کے تبصرے پر شنیرا نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کے چہرے کے بارے میں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

شنیرا نے مزید لکھا کہ کرکٹ کھیلنا میری بیٹی کی صلاحیت ہے۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے۔

The post شنیرا اکرم کا صارف کو کرارا جواب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email