قومی ایئرلائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا

قومی ایئرلائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے9501کراچی سے دمشق کے لیے روانہ ہوگئی ہے ، پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور خان،سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور سیریا کے سفیر بھی روانہ ہوئے ہیں۔

پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کے ذریعے300سے زائد مسافر دمشق کیلئے روانہ ہوئے ، دمشق ایئر پورٹ آمد پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا ، پی آئی اے 12پروازیں نجف،2بغداد اور4دمشق کیلئے آپریٹ کریگی۔

پی آئی اے کا خصوصی آپریشن24ستمبر تک جاری رہے گا ، پروازیں کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

اس موقع پر ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے ، قومی ایئرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

The post قومی ایئرلائن نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email