پاکستان میں مزید 2855 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 2855 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1212716 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 2855 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 817 ، بلوچستان میں 13 ، خیبرپختونخوا میں 543 اسلام آباد میں 168، گلگت بلتستان میں 6 ، آزاد کشمیر میں 61 جبکہ پنجاب میں 1247 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 447080 ، بلوچستان میں 31715 ، خیبرپختونخوا میں 169972،اسلام آباد میں 103293 ، گلگت بلتستان میں 10204، پنجاب میں 416901 اور آزاد کشمیر میں 33551 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26975 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں کورونا وائرس سے 18 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 32 ، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 3 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26975 ہے۔

The post پاکستان میں مزید 2855 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email