‏حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک ظلم ہے، ممبر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے ممبر اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک ظلم ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے روز مرہ کی ہر چیز مہنگی ہوجائے گی، عوام کو ریلیف کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے ممبر اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کا کہنا تھا کہ اندھی تبائی سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں، حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 16 ستمبر سے 123 روپے 30 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 120 روپے 4 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 92 روپے 26 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوگی۔

The post ‏حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک ظلم ہے، ممبر قومی اسمبلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email