قومی خواتین ون ڈے کپ میں چیلنجرز اور بلاسٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

قومی خواتین ون ڈے کپ میں چیلنجرز اور بلاسٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چیلنجرز نے اسٹرائیکرز جبکہ  بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو آٹھ آٹھ وکٹوں سے ہرادیا ،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نے 165 رنز کا مطلوبہ ہدف 31.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 ارم جاوید اور نجیہ علوی بالترتیب 80 اور 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، اوپنر فریحہ محمود نے 26 رنز بنائےجبکہ  کائنات امتیاز اور حفصہ خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسپنر انوشہ ناصر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اسٹرائیکرز کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اسٹرائیکرز کی عائشہ ظفر 38 اور یسرا عامر 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

ڈیانا بیگ اور صباء نذیر نے بالترتیب 3اور 2وکٹیں حاصل کیں۔

انوشہ ناصر کو 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اوول اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلاسٹرز نے 105 رنز کا مطلوبہ ہدف 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ناہیدہ خان ناقابل شکست 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، اوپنر گل فیروزہ نے 29 رنز بنائے جبکہ  غلام فاطمہ اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ڈائنامائٹس نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسپنر سیدہ عروب شاہ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ان کی پوری ٹیم 39.2 اوورز میں 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 عروب شاہ کو 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ندا ڈار اور فاطمہ ثناء نے 2،2کٹیں حاصل کیں۔

ڈائنامائٹس کی صدف شمس 33 اور کائنات حفیظ 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

The post قومی خواتین ون ڈے کپ میں چیلنجرز اور بلاسٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email