قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی 17 ستمبر کو رپورٹ کریں گے

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی 17 ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ان کھلاڑیوں میں صہیب مقصود، محمد حفیظ، اعظم خان، آصف علی اور عماد وسیم شامل ہیں۔

 کھلاڑیوں کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز ان کے گھروں میں کی گئی جبکہ  ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوٹل پہنچنے پر کی جائے گی۔

 کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر یہ تمام کھلاڑی 19 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔

این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔

The post قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی 17 ستمبر کو رپورٹ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email