ایف آئی اے کے ماہرین نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا

ایف آئی اے کے ماہرین نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے آئی ٹی ماہرین نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈی جی ثناء اللہ عباسی نے ایف آئی اے کے  کیس منجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا ہے، ایف آئی اے میں چلنے والے 13119 کیسز اور 46505 انکوائریز کو شامل کردیا گیا ہے، ڈی جی ثناء اللہ عباسی نے ایف آئی اے ہیڈکورٹرمیں سی ایم ایس کا افتتاح کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف آئی اے کے ڈی جی ثناء اللہ عباسی نے  کہا ہے کہ ایف آئی اے کے تمام شعبہ جات کو اس سسٹم سے فائدہ اٹھانا چاہیے، سی ایم ایس سسٹم کے ذریعے شکایت جمع ہونے سے لے کر چالان پیش ہونے تک ہر پہلو کو مانیٹر کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ایم ایس ایک محفوظ سافٹ وئیر ہے جس کو ایف آئی اے کی اپنی ٹیم نے بنایا ہے، ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ڈیوائسزفراہم کردی گئیں ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی ایم ایس میں ڈیٹا کولیکشن سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے، ڈیٹا سینٹر کو نادرا اور دیگر موبائل کمپنیوں کے ساتھ بھی رسائی دے دی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسران ڈیٹا سنٹر سے مطلوبہ معلومات حاصل کرسکیں گے، سی ایم ایس کے ذریعے ایف آئی آر کے اندراج اور تفتیش کے مراحل، کیسز کی صورتحال کے بارے آگاہی بھی مل سکے گی، اس سسٹم کے ذریعے ایف آئی اے کے افسران کی کارکردگی جانچنے کابھی موقع مل سکے گا۔

The post ایف آئی اے کے ماہرین نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email