دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے نئے گھر کی قیمت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

بالی وڈ کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں ممبئی میں ایک نیا بنگلہ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  رواں ہفتے دونوں کو ممبئی کے علاقے علی باغ میں دیکھا گیا تھا اور اب یہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے چھٹیاں گزارنے کے لیے وہیں بنگلہ خرید لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ نے علی باغ میں رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لیے کاغذی کام مکمل کرلیا ہے جس کی  کُل قیمت لگ بھگ 20 کروڑ روپے ہے۔

علاوہ ازیں اس گھر کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی صورت میں تقریباً  1 کروڑ 32 لاکھ روپے ادا کئے ہیں۔

دپیکا اور رنویر نے بنگلہ علی باغ کے ساحلی علاقے میں خریدا ہے جبکہ بنگلے میں ناریل اور چھالیہ کے درختوں کا جھنڈ بھی ہے۔

The post دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے نئے گھر کی قیمت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email