پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر دفاع جارجی پنیاتوف نے ملاقات کی جس میں پرویز خٹک نے کہا کہ بلغاریہ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی اور تعاون باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول دفاع میں مزید فروغ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کردار ادا کرے ، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا افغان عوام کی مکمل حمایت کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہو۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ تمام افغان دھڑوں کی نمائندگی کرنے والا ایک جامع سیاسی حل واحد قابل عمل آپشن ہے ، پاکستان کی معاشی مصروفیات اور ترقیاتی حکمت عملی کا کوئی فوجی یا جارحانہ ڈیزائن نہیں ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، بلغاریہ اور پاکستان دونوں کو مل کر خطے میں امن اور سلامتی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے۔

جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر دفاع جارجی پنیاتوف نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

The post پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پرویز خٹک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email