کترینہ کیف کو کہاں جانے پر خوشی ملتی ہے؟ ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی حسین اداکارہ کترینہ کیف کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کترنیہ کیف ایک سپر مارکیٹ میں گھریلو سامان کی شاپنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو کو اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی شیئر کرایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے اداکارہ کترینہ کیف نے لکھا ہے کہ’ کیا کوئی اور بھی سپرمارکیٹ آکر ایسے ہی خوش ہوتا ہے جیسے میں خوش ہوتی ہوں؟‘

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ خوشی سے اپنے سامان کو تلاش کر رہی ہیں اور اپنی پسندیدہ چیز ملنے پر اچانک خوش بھی ہوجاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ پچھلے چند ہفتوں سے ترکی میں موجود تھیں۔

اس دوران ان کے ہمراہ بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان بھی موجود تھے جو کہ ٹائیگر 3 میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

The post کترینہ کیف کو کہاں جانے پر خوشی ملتی ہے؟ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email