امریکی ریاست نیو جرسی میں امریکن پریمئیر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

امریکی ریاست نیو جرسی میں امریکن پریمئیر  لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکن پریمئیر لیگ(اے پی ایل) میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ،بنگلہ دیش ،انگلینڈ ،امریکہ اور  بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

 ان ٹیموں میں امریکہ میں بسنے والے ان ممالک کے نا صرف مقامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔

 پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد آصف بھی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں انہوں نے ٹورنامنٹ اور امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششوں کے حوالے سے بول نیوز  سے خصوصی گفتگو کی۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے کرکٹ شائقین موجود تھے جنہوں نے کرکٹ کے فروغ اور ٹورنامنٹ کے انعقاد پہ اے پی ایل کے سرپرست جاوید میر کی کوششوں کو سراہا ۔

تقریب میں جنوں گروپ کے سلمان احمد نے خصوصی شرکت کی اور ان کے بیٹے شیر جان احمد نے اپنی گائیکی سے لوگوں کو حیران کر دیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی نیویارک میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی تھیں جنہوں نے کووڈ کی تباہ کاریوں کے بعد نیو یارک اور نیو جرسی میں پاکستانی کمیونٹی کی کرکٹ اور انٹرٹیمنٹ کے حوالے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا  ہے۔

اس موقع پہ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئ اور پلئیر آف ٹورنامنٹ کے لئے قیمتی گاڑی انعام کے طور پہ رکھی گئی ہے۔

The post امریکی ریاست نیو جرسی میں امریکن پریمئیر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email