جوہر ٹاؤن میں 20 سالہ نوجوان کے اغوا کا معاملہ

جوہر ٹاؤن سے  20 سالہ نوجوان کے اغوا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ نوجوان کا نام گل شیر ہے، گل شیر کو 10 روز قبل مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، گل شیر کو سابق ریٹائرڈ پولیس افسر کی بیوی نے اغوا کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل شیر کو بی او آر سوسائٹی کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے نوجوان گل شیر کا ابتدائی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کو 10 روز تک نامعلوم جگہ پر بند کر کے تشدد کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان گل شیر کے اغوا کا مقدمہ سابق پولیس افسر کی بیوی اور اس کے بہنوں پر درج کردیا گیا ہے۔

The post جوہر ٹاؤن میں 20 سالہ نوجوان کے اغوا کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email