کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، پنجاب میں شکست پر وزیر اعظم کا نوٹس

پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی شکست پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف نیازی سے ملاقات ہوئی جس میں گجرانوالہ کینٹ بورڈ میں کامیابی پر وزیر اعظم نے سیف نیازی اور دیگر کی ستائش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پنجاب کےتین کینٹ بورڈز انتخابات میں شکست پر تجزیاتی رپورٹ مانگ لی جبکہ وزیر اعظم نے لاہور،راولپنڈی،ملتان میں شکست پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ ملتان،راولپنڈی لاہور میں شکست پر فوری رپورٹ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شکست کی وجوہات،عوامل بتائے جائیں جبکہ ٹکٹس کی تقسیم،مہم اور دیگر ایشوز سے بھی آگاہ کیا جائے۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، پنجاب میں شکست پر وزیر اعظم کا نوٹس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email