وعدہ کرتا ہوں کہ پی سی بی کےمعاملات شفاف طریقے سے چلاؤنگا،رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ بور ڈ کے معاملات شفاف طریقے سے چلاؤنگا اور کڑی نظر رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آپ سب لوگوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ  ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ شائقین کرکٹ سے سوالات کے جوابات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ یو ٹیوب چینل رمیز اسپیکس پر ہر ہفتے سوال جواب کا سلسلہ کیا جائے گا۔

The post وعدہ کرتا ہوں کہ پی سی بی کےمعاملات شفاف طریقے سے چلاؤنگا،رمیز راجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email