سکھر کے گاؤں میں پولیس کا جوئے اڈے پر چھاپہ

پولیس نے سکھر کے گاؤں میں جوئے اڈے پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں سانگی پولیس نے جوئے اڈے پر چھاپا مارا جس پر جواری موقع سے فرار ہو گئے اور پولیس نے ایک چرواہے کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس تشدد میں چرواہا عثمان جتوئی جاں بحق ہو گیا جس پر عثمان جتوئی کے ورثہ نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی سڑکوں پر قطاریں لگ گئیں ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عثمان جتوئی کو پولیس نے تشدد کر کے قتل کیا ہے اور انصاف ملنے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جوئے کے اڈے پر چھاپا مارا تو جواری بھاگے ت اور اس ہی دوران ایک شخص بھگدڑ میں جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کا دھرنا اب تک جاری ہے اور مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

The post سکھر کے گاؤں میں پولیس کا جوئے اڈے پر چھاپہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email