اداکارہ ایمن خان کی منیب بٹ کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ اپنی بہن کے ولیمہ کی کچھ تصاویر اور ویڈیزو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

 اداکارہ منال خان کی ولیمہ کی تصاویر میں اداکارہ کی بہن ایمن خان نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اداکار منیب نے سیاہ کورٹ زیب تن کیا اورا مل گلابی فراک میں نظر آئیں۔

 

گزشتہ شب منال خان کی شادی کے سلسلے میں میوزیکل نائٹ منعقد کی گئی تھی جس کی کچھ ویڈیوز منیب بٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

شئیر کی گئی ویڈیوز کے کیپشن میں اداکار منیب بٹ نے لکھا تھا کہ حیرت انگیز رات۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

منیب بٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ ایمن خان کے ساتھ بیٹھے موسیقی سے محظوظ ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی میں واکی ٹاکی پر شادی کے انتظامات پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں اور ویڈیوز میں جہاں  منال خان کو اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کی تقریبات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں اُن کی بہن ایمن خان بھی شوہر منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ ہر تقریب کو خوب انجوائے کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ منال خان کی کچھ ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال اور اداکار احسن امل کے ساتھ کیک کٹ کر رہے ہیں۔

 

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امل اپنی خالہ کے پاس بھاگ کر آتی ہیں اور اداکارہ اُسے گلے سے لگا لیتی ہیں۔

جبکہ وائرل ہونے والی دوسری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ امل اپنی خالہ کے دوپٹہ کو پکڑی ہیں اور اداکارہ امل کے ساتھ پوز بنوانے کا بتا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ منال اور احسن کی ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ پیچ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

دوسری جانب اداکارہ منال نے شادی کے دن سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post اداکارہ ایمن خان کی منیب بٹ کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email