اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی ہے۔

اس موقعے پر حماد اظہر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر ملک کی سب سے مقبول اور بڑی جماعت ثابت ہوئی ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

The post اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email