بورے والا میں چور لٹیرے بے لگام

بورے والا میں چور لٹیرے بے لگام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود سے چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ یحییٰ نامی شہری جم کلب کے باہر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر گیا اور تھوڑی دیر بعد جب باہر آیا تو چور موٹر سائیکل لے جا چکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز  نے حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا گیا کہ چور بہت صفائی کے ساتھ موٹر سائیکل چورا کر لے گیا۔

ذرائع کے مطابق دوسری واردات میں عمران نامی شہری سے تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو نقدی اورموٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس شہر میں وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں نے شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ار پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post بورے والا میں چور لٹیرے بے لگام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email