بھارت میں انتقال کرنے والے 2 افغان باشندوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایدھی فاٶنڈیشن کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں نسرین شیرازی اور بی بی عائشہ شامل ہیں، نسرین شیرازی اور بی بی عائشہ کا تعلق افغانستان کے دارالخلافہ کابل سے ہے۔
ایدھی فاٶنڈیشن کے ترجمان کے مطابق دونوں میتیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کی گئیں ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پاک افغان بارڈر طورخم پہنچائی جائیں گی۔

The post بھارت میں انتقال کرنے والے 2 افغان باشندوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email