میلے سے غائب ہونے والی نوجوان لڑکی نے کورٹ میں پسند کی شادی کر لی

میلے سے غائب ہونے والی نوجوان لڑکی نے کورٹ میں پسند کی شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں پیش آیا جہاں گذشتہ روز میلے سے غائب ہونے والی نوجوان لڑکی نے کورٹ میں پسند کی شادی کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے ہی برادری کے نوجوان سے پسند کی شادی کر کے اپنا وڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماریا مھیشوری نے نوجوان پردیپ مھیشوری سے کورٹ میں پسند کی شادی کرنے کے بعد وڈیو بیان میں بتایا کہ میں نے اپنی مرضی سے پردیپ مھیشوری سے شادی کی ہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے نا کسی نے اغوا کیا ہے میں اپنی رضامندی سے اپنے ہندو مذہب تحت کورٹ میں پسند کء شادی کی ہے، مجھے میرے خاوند اور انکے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے یے بیان ریکارڈ پر رکھا جائے۔

واضح رہے کہ لڑکی گزشتہ روز شھر چھاچھرو میں لادھو رام میلے سے چاہنے والے نوجوان کے ساتھ نکل گئی تھی۔

The post میلے سے غائب ہونے والی نوجوان لڑکی نے کورٹ میں پسند کی شادی کر لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email