پوری قوم میجر عزیز بھٹی شہید کو سلام پیش کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی شہید  کو سلام پیش کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر عزیز بھٹی شہید کے یوم شہادت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عزیز بھٹی شہید نے  مثالی قیادت، بہادری کا مظاہرہ کیا، میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

The post پوری قوم میجر عزیز بھٹی شہید کو سلام پیش کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email