ملیر میں مچھیروں کے رہنماء کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ  میں مچھیروں کے رہنماء کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچھیروں کے رہنماء کے گھر کے دروازے پر 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بڑے ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جان سے مارنے کی دھمکی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے فوئرنگ کے بعد 16 خول ملے ہیں، فائرنگ سے مچھیروں کے رہنماء کے گھر کا دروازہ چھلنی ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ اندراج کے بعد تفیش شروع کردی گئی ہے۔

The post ملیر میں مچھیروں کے رہنماء کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email