قومی کرکٹ ٹیم کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، ٹیم گرین بمقابلہ ٹیم وائیٹ

قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کے پریکٹس میچ میں  ٹیم وائیٹ نے ٹیم گرین کو ہرا دیا،ٹیم وائیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق  کپتان شاداب خان 42 گیندوں پر 96 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ،شاداب خان نے  اپنی انگگز میں 10 چھکے اور 4 چوکے لگائے، فخر زمان نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، افتخار احمد 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے  جبکہ عثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں ٹیم گرین کو پریکٹس کے لیے صرف 24 اوورز ہی مل سکے ۔

ٹیم گرین نے کپتان بابر اعظم کے 81 رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، خوشدل شاہ نے 31 اور عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے  جبکہ زاہد محمود، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، ٹیم گرین بمقابلہ ٹیم وائیٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email