آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو نا قابل شکست قوت بنائیں گے،پی ٹی آئی آزاد کشمیر صدر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر  کے سینئر وزیر و صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو نا قابل شکست قوت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر  کے سینئر وزیر و صدر سردار تنویر الیاس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے،میرٹ پرتنظیم سازی کر کے پی ٹی آئی کو نا قابل تسخیر طاقت بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور مرکزی قائدین کا شکر گزار ہوں،وزیر اعظم    عمران خان، سیف اللہ نیازی عامر کیانی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ  سیف اللہ نیازی کی تنظیمی صلاحیتوں کے باعث ملک بھر میں پارٹی کو مستحکم بنیادوں پر اٹھان ملی ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر  کے سینئر وزیر و صدر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی بہت جلد سب سے بڑی اور منظم پارٹی بن کر ابھرے گی۔

The post آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو نا قابل شکست قوت بنائیں گے،پی ٹی آئی آزاد کشمیر صدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email