پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ اجلاس 13 ستمبر کو ہوگا ،بورڈ کے الیکشن کمیشن جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید گورننگ بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کے آغاز میں الیکشن کمیشن چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا انتخاب لڑنے کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کہیں گے، ایک سے زیادہ امید وار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی،  سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا ۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کے چار آزاد اراکین ، پیٹرن کے دو نمائندے ، تین منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو شامل ہیں۔

 13 ستمبر کو چار آزاد نمائندے ،پیٹرن کے دو نمائندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جبکہ  صوبائی ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب اجلاس میں شریک نہیں ہوگا ۔

قومی امکان ہے کہ رمیز راجہ بلامقابلہ چئیر مین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email