پاکستان میں مزید 3803 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 3803 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1198080 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 3803 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1082 ، بلوچستان میں 32 ، خیبرپختونخوا میں 628 ، اسلام آباد میں 254، گلگت بلتستان میں 23 ، آزاد کشمیر میں 79 جبکہ پنجاب میں 1705 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 443038، بلوچستان میں 31597 ، خیبرپختونخوا میں 167782،اسلام آباد میں 101840 ، گلگت بلتستان میں 10150، پنجاب میں 410463 اور آزاد کشمیر میں 33210 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 94 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26633 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7116، بلوچستان میں 342، خیبرپختونخوا میں 5225 ، آزاد کشمیر میں 716 ،اسلام آباد میں 884 ، گلگت بلتستان میں 179 ، پنجاب میں 12171 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post پاکستان میں مزید 3803 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email