عمر شریف کے بیرون ملک علاج کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

معروف اداکار عمر شریف کے بیرون ملک علاج کےمطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے قرار داد جمع کرائی گئی

عمر شریف کے بیرون ملک علاج کےمطالبے کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عمر شریف کے امریکا میں علاج کیلئےانتظامات کریں۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے بھی بتایا تھا کہ  والد کو دل کی تکلیف ہے، علاج ہو رہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق عمرشریف کا ڈائیلیسز بھی کیا جا رہا ہے۔

 گزشتہ روز عمر شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے بیرون ملک علاج کے لیے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مدد سے سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم سے ان کی مالی مدد کے لئے اپیل کی۔

عمر شریف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ’ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میرا بہتر علاج امریکہ میں ممکن سے جس کے لئے مجھے وسائل درکار ہیں‘۔

عمر شریف نے مزید کہا تھا کہ علاج کے لئے درکار وسائل کے لئے میں وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ میری مدد ریں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور جس کا بہتر ٹریٹمنٹ امریکہ میں ممکن ہے۔

اس سے قبل پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی جانب سے بذریعہ ویڈیو پیغام بھی عمر شریف کے لئے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

جس میں فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت کافی خراب ہے اور نہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمر شریف کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جس میں انہیں وہیل چیئر پر بہت بری حالت میں دیکھا گیا تھا ۔

ان تصاویر پر عمر شریف کے اہل خانہ نے ردعمل بھی دیا تھا کہ یہ تصاویر پرانی ہیں اور عمر شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ۔

The post عمر شریف کے بیرون ملک علاج کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email