کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پرانی تصویر میں پہچاننا مشکل ہوگیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پہچاننا مشکل ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار مارک رابنسن نے سوشل مڈیا پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے۔

مارک رابنسن نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل سوفی چودھری، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور ترون اروڑہ سمیت دیگر لوگ نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Marc J Robinson (@marcusjrobinson)

اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو اداکارہ دپیکا پڈوکون کالے رنگ کی فلیئرڈ پینٹ اور ٹیوب ٹاپ پہنے تصویر میں دائیں ہاتھ پر سب سے پیچھےکھڑی نظر آ رہی ہیں۔

 جبکہ اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون کے آگے ہوڈی اور جینز پہنے کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا اور کترینہ دونوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔

The post کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پرانی تصویر میں پہچاننا مشکل ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email