رحیم اللہ یوسفزئی تجربہ کار اور با خبر صحافی تھے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رحیم اللہ یوسفزئی تجربہ کار اور با خبر صحافی تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سینئر صحافی و تجزیہ کار اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم تجربہ کار اور با خبر صحافی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کے خاندان سے اظہار تعزیت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ رحیم اللّٰہ یوسفزئی طویل عرصے سے علیل تھے۔

رحیم اللہ 1954 میں مردان میں پیدا ہوئے، رحیم اللہ یوسفزئی نصف صدی تک شعبہ صحافت سے وابستہ تھے، رحیم اللہ نے افغان امور کے ماہر کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی، 2004 میں انہیں تمغہ امتیاز اور 2009ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

رحیم اللہ یوسفزئی کے طالبان کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ان کو طالبان اور افغانستان کی امور پر دسترس حاصل تھی، رحیم اللہ یوسفزئی بی بی سی سمیت کئی عالمی صحافتی اداروں سے بھی منسلک رہے، مرحوم نے طالبان کے پہلے دور حکومت میں افغانستان سے رپورٹنگ کی، اسامہ بن لادن کا انٹرویو رحیم اللہ یوسفزئی کی عالمی شہرت میں اضافہ کا سبب بنا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے رحیم اللہ یوسفزئی کو تحریک طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں کاٹلنگ مردان میں ادا کی جائے گی۔

The post رحیم اللہ یوسفزئی تجربہ کار اور با خبر صحافی تھے، آصف زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email